بھارت: 1500 سے زائد فوجی اہلکاروں کی خودکشی کا اعتراف

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارت نے 1500 سے زائد فوجی اہلکاروں کی خودکشی کا اعتراف کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے گزشتہ 12 برس کے دوران مسلح افواج کے 15 سو سے زائد اہلکاروں کی خودکشی کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کو بتایا کہ 2011 کے بعد سے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رائفلز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے ایک ہزار 5 سو 32 اہلکاروں نے خودکشیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2018 سے 2022 تک سینٹرل آرمڈ پولیس فورس اور آسام رائفلز کے 6 سو 58 اہلکاروں نے خودکشیاں کیں جبکہ 53 ہزار 3 سو 36 اہلکار اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی وزیر اعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں، امریکہ

وزیر مملکت نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ 2011 سے اب تک بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور دیگر پیراملٹری فورسز کے کتنے اہلکاروں نے خودکشیاں کیں اور استعفے دیئے۔


متعلقہ خبریں