آج اسمبلیوں کی تحلیل ہونے کا آخری دن ہے، شیخ رشید

Sheikh Rasheed Ahmed شیخ رشید احمد

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 721 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال کر جارہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  آج اسمبلیوں کی تحلیل ہونے کا آخری دن ہے اور حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 6 روپے مزید بنیادی یونٹ کے اضافے کی صورت میں 721 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال کر جارہی ہے۔

نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو قومی فرض سمجھ کر نبھاوں گا، جلیل عباس جیلانی

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فضا میں لٹک رہا ہے، ایک دو روز میں زمین پر اتر آئے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کرلیا

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں اسلیے مردم شماری کے نام پر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، آئین میں 90 دن کے اندر کی گنجائش ہے، نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔


متعلقہ خبریں