اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کررہے ہیں،وزیراعظم

shehbaz sharif

وزیر اعظم نے جاتے جاتے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا


وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک کے لیے بہت خدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کررہے ہیں،ہم اوور سیز پارکستانیوں کیلئے جنتا بھی کر سکتے ہیں،کرنا چاہیے۔

مریم نواز نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں میں پارٹی سلوگن والی اشیا استعمال کرنے کی ہدایت کردی

تمام اوورسیز پاکستان کے سفیر ہیں ،اگر لیبر کو اسکیل پر ٹریننگ دی جائے تو وہ زیادہ ریمیٹنس بنا سکیں گے۔

دنیا میں نوجوانوں کو کمال ٹریننگ دی جا رہی ہے ،نوجوانوں کوا سکیل ٹریننگ دی جائے تو باہر جا کر یہ اور بھی زیادہ کما سکتے ہیں۔

آج اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پیکج کا اعلان کرنا چاہتا ہوں ،اگلی حکومت اس پیکج کو عملی جامہ پہنائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

تمام پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی ڈسکاونٹ دیا جائے گا ۔

سال میں سب سےترسیلات زر بھیجنے والے 10اوورسیزپاکستانیوں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی ،دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں

یونیورسٹیز میں 5فیصد کوٹا اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے رکھا جائے گا۔

سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں