اہم شخصیت نگران وزیراعظم کی دوڑ میں مضبوط امیدوار بن گئے

pm house

نگران حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان وجہ بھی سامنے آگئی


سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سب سے آگے، مضبوط امیدوار بن گئے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

نگران وزیراعظم کیلئے جو نام بھیجا وہ معاشی ماہر ہے، راجہ ریاض

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہےکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ نگران کا نام فائنل کریں۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات آج متوقع تھی جو کہ ملتوی ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی میں منتخب ہوکر آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جب عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنایا تو ان کی پالیسی سے اختلاف کیا۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پاکستان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا آپ کے سیاست کرنے کا طریقہ درست نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے محنت کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اداروں کو درست سمت میں کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوئے،ہم بہت خوش ہیں کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کسی اور کیس میں بھی ہو سکتی ہے، رانا ثنااللہ

جس طرح حکومت کو مہنگائی کم کرنا تھی وہ دیکھنے میں نہیں آئی، غریب کیلئے 2وقت کی روٹی بھی مشکل ہو چکی ہے، نگران حکومت کو مہنگائی پر کردار ادا کرنا ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں