ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پاکستان پہنچ گئے

ٹیلی کام سیکٹر: سفارشات ترتیب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو


ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ خاموشی سے دو دن قبل کراچی پہنچ چکے ہیں، آتے ہی انہوں نے دوستوں سے رابطے کئے ہیں اور معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا نام بھی نگراں وزیراعظم کی فہرست میں شامل ہے ان کی نگراں وزیراعظم کے اعلان سے قبل پاکستان آمد معنی خیز ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں بھی دوستوں سے رابطہ کیا ہے، دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ عبوری وزیراعظم کے لئے اچھے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب کامران خان نے اپنے پروگرام میں کہاکہ نگران سیٹ اپ کا اعلان کرکے حکومت آج ختم ہو جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر سمیت کچھ رہنما نگران وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ کا نام لے رہے ہیں، لگتا ہے اس پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

نگران وزیراعظم کیلئے جو نام بھیجا وہ معاشی ماہر ہے، راجہ ریاض

پروگرام میں سلمان غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کیلئے حکومت کام کر رہی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا نگران وزیراعظم کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تو کہیں اور ہونا تھا جو ہو چکا ہے، حفیظ شیخ کا نام بہت پہلے سے لیا جا رہا ہے، وہ چار ماہ قبل آصف علی زراری کے ساتھ دبئی سے کراچی آئے۔

سلمان غنی کا کہنا تھا اصل میں حفیظ شیخ راجا ریاض کے امیدوار نہیں ہیں، میں سمجھتا ہوں یہ زرداری کے امیدوار ہیں، موجودہ حکومت آصف زرداری کا ہی پراجیکٹ تھا جس میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید یہی ہے کہ اب کوئی روایتی وزیراعظم نہیں ہو گا بلکہ وہ مضبوط اور فیصلہ لینے والا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ جب آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوا تھا اسی وقت یہ نام طے ہو گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ لاہور آئے تھے اور انہوں نے یہاں اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی اسلام آباد میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں