جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پر جھوٹی پوسٹ سے متعلق عبدالقیوم صدیقی کی خبر سچ نکلی


سینئر صحافی عبد القیوم صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جج ہمایوں دلاور کی جھوٹی فیس بک پوسٹ استعمال کرکے انہیں بدنام کرتے رہےہیں۔ 

4 اگست کو نشر ہونے والے ہم نیوز کے پروگرام ” اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں سینئر صحافی عبد القیوم صدیقی نے کہا کہ فیس بک کا اکائونٹ جج ہمایوں دلاور کا ہے لیکن پوسٹ انہوں نے کی ہے یا نہیں اس پر اختلاف تھا۔

ان کا مقدر بھی اٹک جیل ہےاگر۔۔۔  ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑ دی

انکا کہنا تھا کہ جب ایف آئی اے نے اس کا فرنزاک کیا تو اکائونٹ کا یو آر ایل نہیں دیا گیا البتہ سکرین شاٹس دیے گئے ہیں، اس میں ساتھ یہ ہے کہ یہ جج ہمایوں دلاور کی پوسٹ نہیں ہے،جن لوگوں نے اس پوسٹ کو پھیلایا ہے، عدالت نے ایف آئی اے کو 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کو ن لیگ میں شمولیت کی پیشکش کر دی

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے میں جو، جو ملوث ہےتحقیقات مکمل کر کے اس کی رپورٹ پیش کی جائے ۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

پروگرام  میں عبد القیوم صدیقی کا کہنا تھا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے اس سکرین شاٹ کو لہرایا، اس کا ہائی کورٹ کے اندر بات کی گئی کہ کیا جنہوں نے یہ لہرایا ان کیخلاف کچھ کہا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جب بیرسٹر گوہر سے کہا گیا کہ کہ آپ بیان حلفی دیں تو انہوں نے بیان حلفی نہیں دیا تھا۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔


متعلقہ خبریں