لاہور میں نیب کے 2 جعلی افسران گرفتار

گرفتار

لاہور میں 2 جعلی نیب افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان بلاول ہارون اور اکمل کے قبضہ سے حساس اداروں کی جعلی اسٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز اور متاثرین سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

جعلی اکاونٹس کیس، دو بینک افسران گرفتار

نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، سروس کارڈ، شناختی کارڈز اور جعلی تصاویر بھی برآمد ہوئیں، ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

نیب لاہور کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ  نے حالیہ کھلی کچہری میں ملزمان کیخلاف شکایت موصول ہونے پر فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا جس پر نیب نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں