ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ٹول پلازہ عملے کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فیصل آباد روڈ قطب شہانہ پل راوی ٹول پلازہ پر پیش آیا۔ زخمی ہونے والے تینوں افراد ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز میں 5 اشیا پر سبسڈی دینے کی منظوری
زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے دوران مبینہ اوور چارجنگ پر پیش آیا۔
پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔