عالمی ادارہ صحت کا عراق بھیجی گئی بھارتی دوا پر الرٹ جاری

فائل فوٹو


نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عراق میں بھارت سے بھیجی گئی دوا پر الرٹ جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنی کے سیرپ میں ڈائی ایتھلین، گلائی کول اور ایتھلین گلائیکول کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ سیرپ میں زہریلے اجزا کا استعمال موت کا سبب بن سکتا۔

بھارتی کمپنی کا “کولڈ آؤٹ” سیرپ زکام اور الرجی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے اور بھارتی کمپنی کے عراق بھجوائے گئے سیرپ میں زہریلے اجزاء شامل ہیں۔

اس سے قبل افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بھارتی سیرپ کی وجہ سے سیکڑوں بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں