نئی دہلی: بھارتی کھلاڑی چیلنج دینے کے بعد بھی پاکستان کا ریکارڈ نہ توڑ سکا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑی دھرمیندرا نے پاکستان کے کھلاڑی راشد نسیم کا ریکارڈ توڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد دھرمیندرا کو بھارت کے معروف ٹی وی چینل پر موقع دیا گیا لیکن وہ پاکستانی کھلاڑی کا ریکارڈ نہ توڑ سکا اور اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی کھلاڑی راشد نسیم نے 5 سال قبل سر سے 35 ناریل توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا جسے بھارتی کھلاڑی نے توڑنے کا دعویٰ کیا اور جب اسے موقع دیا گیا وہ مقررہ وقت میں 34 ناریل ہی توڑ سکا۔
دھرمیندرا نے ریکارڈ بریک کرنے کا چیلنج کیا تھا لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
دوسری جانب راشد نسیم نے کہا ہے کہ اگر حکومت انہیں سپورٹ کرے تو وہ مزید کئی عالمی ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ راشد نسیم اب تک 80 سے زائد ایسے ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جو گنیز ورلڈ ریکارڈ پر موجود ہیں۔