انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں مفت تعلیم کا اعلان صرف اعلان ہی رہا

student

انٹر اور گریجوایشن کرنے کے خواہشمند طلبا و طالبات کی امیدوں پر پانی پھر گیا


محکمہ ہائر ایجوکیشن کو فنڈز نہ ملنے کے باعث انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن میں مفت تعلیم کا اعلان صرف اعلان ہی رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ حکومت کی جانب سے بی اے، بی ایس سی تک مفت تعلیم کا اعلان کیا گیا تھا مگر حکومت ختم ہوتے ہی اعلان بھی فائلوں کی نذر ہو گیا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نیا گروپ متعارف کرانے کا فیصلہ

سابق وزیر تعلیم نے بھی رواں سال سے مفت تعلیم کے اعلان پر عمل درآمد کا کہا تھا تاہم نگران حکومت کی جانب سے اعلان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مفت تعلیم کے لیے 4 سے 5 ارب روپے مانگے تھے، طلبہ کی جانب سے نگران حکومت سے اعلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں