نواز شریف اور آصف زرداری کو ایسے فیصلے لینے چاہئیں جس سے میرے اور مریم نواز کیلئے سیاست آسان ہو، بلاول بھٹو

bilawal bhutto

بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میںخطاب کے دوران نوازشریف اور آصف زرداری سے بڑا مطالبہ کردیا


وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو ایسے فیصلے لینے چاہئیں جس سے میرے اور مریم نواز کیلئے سیاست آسان ہو۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں طے کرنا ہو گا کہ واپڈا کو منسٹری چلائے گی یا سپریم کورٹ۔

اگلے ہفتے بھی مون سون بارشیں ، پیشگی خبردار کردیا گیا

ہمیں طے کرنا ہو گا کہ سیاست ایسے کریں کہ ادارے دائرے میں رہ کر کام کرتے رہیں۔

ہم اپنے دور حکومت میں کامیاب نہیں ہوئے کہ اداروں کو اپنے دائرے میں رکھ سکیں۔ہم آگے جا کر سیاسی جماعتوں کو سوچنا چاہیے کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔

پچھلے 15ماہ میں عوام کی خدمت کا موقع ہی نہیں ملا ،کبھی لانگ مارچ اور کبھی زمان پارک میدان جنگ بنا رہا۔

پی سی بی نے انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

ہم سب کو سیاست دان بننا چاہیے اور جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہیے ،ہم روایتی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔

ملک کو ترقی نوجوان دلوا سکتے ہیں ،ایسی سیاست کی جائے جس سے نوجوانوں کی امید برقرار رہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی

نوجوانوں کو امید ہونی چاہیے کہ ہمارے لیڈر مسائل کیلئے کام کریں گے ،ہمیں نوجوانوں کیلئے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم پچھلے سال میں کافی کچھ سیکھ چکے ہیں اب ہم الیکشن میں ملیں گے۔


متعلقہ خبریں