ترجمان الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا۔
اگلے ہفتے بھی مون سون بارشیں ، پیشگی خبردار کردیا گیا
ترجمان نے مزید کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار کی سرکاری اشاعت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی انٹرا الیکشن کے معاملے پر 8 اگست کو اجلاس طلب کیا ہوا ہے۔