آئی سی سی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا


آسٹریلوی بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ، دورہ جنوبی افریقا اور بھارت کے لئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ اور 5 ون ڈے میچ جبکہ بھارت میں 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ، اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز ہوگی

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز،مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، یہ تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ بھی ہوں گے،مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں گلین میکسویل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، وہ خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ٹیم کو بھارت میں جوائن کریں گے،ون ڈے اسکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، ڈیوڈ وارنر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مارنوس لابوشین ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔


متعلقہ خبریں