جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ساتھ میرے بہت اچھےتعلقات ہیں، فیصل واوڈا

FAISAL wada

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام”اپ فرنٹ ود موناعالم” میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں الیکشن بیلٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیکھ رہا، مجھے پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا، میں واحد شخص ہوں جو ابھی تک کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ساتھ میرے بہت اچھےتعلقات ہیں، کسی پارٹی میں شامل ہونے سے میرے لیے سیاست چھوڑنا آسان ہے، میں کسی بھی اور سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن سکتا۔

ارشد شریف شہید بڑا اچھا، نیک انسان اور میرا بڑا پیار دوست تھا، فیصل واوڈا

انکا کہنا تھا کہ میں 14،15سال ایک آئیڈیالوجی کے تحت ان لوگوں کےساتھ تھا، میری سیاسی ٹریننگ پی ٹی آئی میں ہوئی، پولیٹکس کی اے بی سی آتی ہے وہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نے سکھائی ہے،

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف شہید بڑا اچھا اور نیک انسان تھا ، انکا تعلق شہیدوں کی فیملی سے ہے، ارشد شریف کی والدہ نے بہت ساری شہادتیں اپنے کندھوں پر اٹھائی ہیں، ایسے آدمی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور میں ارشد شریف شہید کیس میں کھڑا ہوں گے اور اس کیلئے میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم ایک پورا ڈرامہ ہےجس کا اندازہ میں نے پہلی دفعہ جا کر ہی لگا لیا تھا، سب ایک سازش کو نئی سازش میں تبدیل کر رہےتھے۔

2018 میں الیکٹیبلزکو ملا کر پی ٹی آئی کی حکومت بنائی گئی تھی، سہیل وڑائچ

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ، ارشدشریف شہید قتل کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر گولی چلنا اس کا فائدہ کس کو ہونا تھا، ارشد شریف شہید کے قتل کا یہی کہا گیا تھا کہ ان کا حادثاتی طور پر ایکسیڈنٹ میں قتل ہوا ہے۔

2018 میں الیکٹیبلزکو ملا کر پی ٹی آئی کی حکومت بنائی گئی تھی، سہیل وڑائچ

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا اور پاکستان سو رہا تھا کہ میں اکیلا کھڑا ہوا اور کہا کہ یہ پلانٹڈ مڈر ہے، انہیں مار کر گاڑی میں بٹھایا گیا ہے، پھر میری باتیں ٹھیک ہونا شروع ہو گئیں، پورا پاکستان بھاگنے لگ گیا ،پھر انویسٹی جرنلسٹ بھی پیدا ہو گئے اور پوری دنیا نے اس کیس کو ہائی لائٹ کیا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں تو صرف دعا کیلئے کام کر رہا کہ مجھے ان کی والدہ اور ارشد شریف شہید کے بچوں کی دعا لگ جائے۔

ترک شیف بوراک اوزدیمر نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا

انکا کہنا تھا کہ میں ارشد شریف شہید قتل کیس میں عام ، خاص یا لاڈلا ہو جس سے لڑائی لینی ہو گی میں لڑ لوں گا ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔


متعلقہ خبریں