اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان بدھ کو ہو جائے گا۔
مخدوم احمد محمود بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر الیکشن 90 دن کے بجائے 120 روز میں ہو جائیں گے تو کیا ہوجائے گا؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مردم شماری پر کراچی کے دوستوں کو بڑے اعتراضات تھے لیکن گزشتہ روز ہونے والا اتفاق ایک بڑی پیش رفت ہے۔
نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہو گا، شاہد خاقان عباسی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئی مردم شماری اتفاق رائے سے منظور ہوگئی ہے۔