مخدوم احمد محمود بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل


اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے لیے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

نگراں حکومت کے اختیارات، حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے بعد مخدوم احمد محمود بھی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے مخدوم احمد مخدوم دسمبر 2012 سے جون 2013 تک صوبہ پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔

آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دی ہے جب کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں