نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہو گا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی نگران وزیراعظم کیلئے جو فیصلہ کرے گی وہ مجھے قبول ہے۔ 

میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے طے کیا جائے گا، نگران وزیراعظم  کیلئے میری جماعت جو فیصلہ کرے گی وہ قبول کر لوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اب علیمہ خان کریں گی ، نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوی

انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن بعد الیکشن ہو جائیں گے، نئی یا پرانی مردم شماری کے مطابق الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نہ میں وزیر ہوں اور نہ پارٹی کا کوئی عہدہ میرے پاس ہےاس کے باوجود جماعت جو ذمہ داری دے گی وہ مجھے قبول ہے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے مزید نام سامنے آ رہے ہیں ، اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کی مشاورت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

منظور وسان نے نگران حکومت سے متعلق پھر خواب دیکھ لیا

ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

نگران وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف نے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ، وہ  نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد امیدوار کا نام دیں گے۔


متعلقہ خبریں