پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ہزارہ ایکسپریس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔
ٹریک بالکل ٹھیک تھا، ٹرین ڈرائیور کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ وزیرِریلوے سعد رفیق معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، سعد رفیق خود بھی موجود ہیں اور قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں جو کہ حوصلہ افزا بات ہے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جذبہ دونوں لازم ہیں۔
ہڑپہ سٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق
خیال رہے کہ نواب شاہ ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی،جبکہ حادثے میں زخمی مسافروں کی تعداد 120 سے زائد ہوگئی ہے۔