آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش ، وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس

سینٹ انتخابات

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کر دیا  گیا ، حکومت نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس لے لی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی جانب سے بل  پیش کرتے ہوئے کہا کہ  بغیر وارنٹ کے گرفتاری والی شق واپس لے لی گئی ہے ۔ بل میں کچھ الفاظ پر اعتراضات سامنے آئے تھے، اُن کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

آئین میں جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہ ہونے پر نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، سینٹ میں بل منظور

اس موقع پر سینیٹر طاہر بزنجو نے  کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی اس لیے مخالفت کی تھی کیونکہ بل آئین کی بنیادی حقوق کے خلاف تھا۔ بل میں سے بغیر وارنٹ گرفتاری کا اعتراض ختم کر دیا گیا ہے، اب بل پر اعتراض نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں