چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور پولیس نے کوٹ مومن میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے حوالے کیا۔
الحمد للہ میں درست ثابت ہو گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر عمر فاروق ظہور کا ردعمل
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حوالے کرنے سے پہلے اسلام آباد پولیس اہلکاروں سے موبائل فون لے لیے گئے ، اسلام آباد پولیس کے افسران کو بھی موبائل فون استعمال کی اجازت نہیں تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ رات 10 بجے چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈی پی او اٹک کے حوالے کیا گیا ، جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔