بیجنگ: چین کے مختلف حصوں میں زلزلے کے باعث 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مشرقی چین کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث متعدد عمارتیں گر گئیں۔ جس کی وجہ سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے فٹ پاتھوں پر گزارے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 سال زندہ رہنا اب خواب نہیں
چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جو دارالحکومت بیجنگ سے تقریباً 300 کلو میٹر جنوب میں آیا۔ جس کی گہرائی تقریباً 10 کلو میٹر تھی۔