بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی مہنگی electricity

بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیپرا اگر اس اضافے کی منظوری دیتی ہے تو صارفین پر 310ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن میں 7 ہزار 544 روپے تک اضافہ

سی پی پی اے نے نئے مالی سال کے لئے پاور پرچیز پرائس کے تعین کی استدعا کی ہے، سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کیے ہیں۔

پاور پرچیز پرائس کے لئے 25روپے 3 پیسے27روپے 11پیسے فی یونٹ کاتخمینہ ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں