کشمیریوں کو دبانے کے لیے طاقت اور تشدد کے وحشیانہ استعمال کا سہارا لیا گیا


یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کو دبانے کے لیے طاقت اور تشدد کے وحشیانہ استعمال کا سہارا لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری آبادی میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی، بھارتی حکام نے انتخابی حلقوں کی منتخب حد بندی کی،بھارت کی جانب سے لاکھوں غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے، انہوں نے عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اب بھی ظلم و ستم جاری ہے، عالمی برادری کو مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، شہباز شریف

بھارت بہادر کشمیری عوام کو خاموش کرنے میں ناکام رہا ہے،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہکشمیری بھارتی قابض افواج کے بڑھتے ہوئے جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں،بھارت عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کا کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے انکار خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کے جائز اور منصفانہ مقصد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں