خیبر مسجد خودکش حملہ ، سہولت کار باپ اور 2 بیٹے گرفتار


ضلع خیبر کی مسجد میں خودکش دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا، ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے  ضابطہ خان اور عارف خان شامل ہیں۔

پشاور پولیس لائنز دھماکا، مبینہ حملہ آور اور سہولت کار کی تصاویر سامنے آ گئیں

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران حملے میں سہولت کاری کا اعتراف کیا، ملزمان کے گھر سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں