3 ماہ کی چھٹی کے بعد پھر آئیں گے اور کام کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 3 ماہ کی چھٹی کے بعد پھر واپس آئیں گے اور کام کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین اس تقریب کے مہمان خصوصی ہیں اور ہم آج شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے زندہ ہیں۔ شہدا کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 10 سال پہلے کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا جبکہ پچھلے 5 سالوں میں 240 شہادتیں صرف پولیس کی ہیں اور کراچی میں امن شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے دن جو کچھ ہوا سب چیئرمین پی ٹی آئی کا کیا دھرا ہے، پرویز خٹک کا انکشاف

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور آرمی کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے۔ سندھ حکومت نے شہدا کے لواحقین کو ملازمتیں فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5، 6 دن کے بعد 3 ماہ کی چھٹی ہے پھر آئیں گے اور کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں