امریکہ، حد سے زیادہ پانی پینے والی خاتون انتقال کر گئیں


انڈیانا: امریکہ میں ایک خاتون حد سے زیادہ پانی پینے کے باعث انتقال کر گئی ہیں، دار فانی سے کوچ کر جانے والی خاتون نے پیاس بجھانے کے لیے 20 منٹوں کے دوران 64 اونس پانی پیا جو نصف گیلن کے برابر ہے۔

پاکستان میں یوٹیوب پریمیئم سروس متعارف، صارفین کو 479 روپے ادا کرنا ہوں گے

مؤقر امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا ہے جہاں ایشلے سمرز نامی خاتون نے لگاتار پانی پیا اور انتقال کر گئیں۔

35 سالہ ایشلے سمرز اپنی دو بیٹیوں اور خاون کے ساتھ جولائی کے چوتھے ہفتے میںلیک فریمین فیملی ٹرپ پر گئیں جہاں انہیں پانی کی شدید کمی (ڈی ہائیڈریشن) ہوئی تھی۔

ایشلے سمرز کے بھائی ڈیوون ملر نے ڈبلیو آر ٹی وی کو بتایا کہ کسی نے کہا کہ میری بہن نے 20 منٹوں میں پانی کی چار بوتلیں پیں جو تقریباً نصف گیلن کے برابر ہیں، اتنا پانی عام افراد پورے دن میں پیتے ہیں۔

پاکستانی ڈیجیٹل ایپس کو 4 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، گوگل

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیملی ٹِرپ کے آخری روز ایشلے کو ایسا محسوس ہوا کہ وہ جتنا پانی پی رہی ہیں اس سے ان کی پیاس نہیں بجھ رہی جب کہ اہل خانہ کے مطابق انہیں شدید سر درد اور چکر آنے کی بھی شکایت تھی۔

ڈیوون ملر کے مطابقمیری بہن ہاولی نے مجھے کال کی اور کہا کہ ایشلے کی طبیعت بہت خراب ہے، وہ اسپتال میں ہے، اس کا دماغ سوچا ہوا ہے لیکن وجہ سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔

ایشلے فیملی ٹرپ کے بعد واپسی پر اپنے گھر کے گیراج میں بے ہوش ہوئیں اور پھر انہیں ہوش نہیں آیا جب کہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ واٹر ٹاکسیٹی کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔

کراچی، پانی کا شدید بحران، روایتی ماشکیوں کی چاندی

واضح رہے کہ واٹر ٹاکسیٹی کو واٹر پوائزننگ یا واٹر انٹاکیسشن بھی کہا جاتا ہے، یہ تب ہوتا ہے جب انسان ضرورت سے زیادہ پانی پیتا ہے تو ایسی صورت حال میں پانی جسم میں زہر آلود ہو جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں