پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی


پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے فٹبال کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں ناروے کے کلب تھرسیل کو 4 صفر سے شکست دے دی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی جانب سے عبیداللہ نے دو، شاہ میر اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا، پاکستان یہ میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کو دو میچوں میں مزید فتح درکار ہے جس کے بعد وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میچ میں پاکستان کے کپتان طفیل شنواری نے پہلے ہاف میں دو گول کیے جبکہ فیصل اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا۔


متعلقہ خبریں