پرویز خٹک کی پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کرنے کی خبروں کی تردید

صدر کی آفر پر میں نے عمران خان کو منع کیا، پھر عارف علوی کو بنایا گیا، پرویز خٹک

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے انتخابی اتحاد کرنے کی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر  سراسر جھوٹ اور من گھڑت  ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی ہوگی ہی نہیں تو اس سے انتخابی اتحاد کی سوچ کیسے رکھ سکتے ہیں؟ اب صرف ایک پی ٹی آئی ہوگی اور وہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ہوگی۔

پی ٹی آئی کے مزید 9 ارکان اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل

خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللہ بنگلش کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کیلئے تیار ہیں۔ انتخابات کیلئے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

پارٹی ترجمان  نے مزید کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں جلسے کریں گے اور ہرحلقے میں امیدوار کھڑے کریں  گے۔


متعلقہ خبریں