واشنگٹن: امریکہ میں ایک شخص نے اپنے گھر کی خستہ حالت دیوار کی قیمت 50 ہزار ڈالر لگا دی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے جارج ٹاؤن کے رہائشی نے ٹوٹی ہوئی دیوار کو فروخت کے لیے 50 ہزار ڈالر کا اشتہار دے دیا۔
اشتہار دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا جو یہ سمجھے کہ شاید دیوار کے ساتھ نظر آنے والا پلاٹ برائے فروخت ہے تاہم انہیں یہ جان کر حیرانگی ہوئی کہ 50 ہزار ڈالر ایک ٹوٹی ہوئی دیوار کی قیمت لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 110 سالہ خاتون اسکول داخل
لوگ اس اشتہار کے حقیقت جان کر سمجھے کہ شاید مذاق کیا گیا ہے تاہم دیوار کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ اشتہار مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیوار کے ساتھ منسلک گھر کی مالکن کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے اور وہ خاتون اس دیوار کو 600 ڈالر میں خریدنا چاہتی ہیں، اسی لیے اس دیوار کی قیمت 50 ہزار ڈالر لگائی گئی تاکہ خاتون اس دیوار کو نہ خرید سکیں۔