110 سالہ خاتون اسکول داخل


ریاض: سعودی عرب کی 110 سالہ خاتون نے اپنی ادھوری پڑھائی کو آگے بڑھانے کے لیے اسکول میں داخلہ لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں ایک ایسی بوڑی خاتون بھی ہیں جن کی 110 سال عمر ہونے کے باوجود پڑھائی کا شوق انہیں اسکول لے آیا۔

ایسی عمر جس میں لوگ اپنی صحت کے لیے فکر مند ہوتے ہیں اور مکمل آرام کی کوشش کرتے ہیں تاہم بوڑھی خاتون کو عمر کا یہ حصہ بھی اسکول میں داخلے سے نہیں روک سکا۔

البیشہ گورنری سے تعلق رکھنے والی 110 سالہ بزرگ خاتون نوضاء القحطانی کو عمر رسیدگی بھی حصول علم سے نہیں روک سکی۔

بیشہ گورنری کے محکمہ تعلیم نے “ایکس ” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں نوضاء القحطانی کے بارے میں تاثراتی الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔

تاثراتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی 110 سالہ عمر نے انہیں بیشہ میں آگاہی اور خواندگی کے لیے گرمائی مہم میں شامل ہونے سے نہیں روکا۔


متعلقہ خبریں