وزیراعظم نے حمزہ خان کو 1 کروڑ روپے کا انعامی چیک دے دیا


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے حمزہ خان کو 1 کروڑ روپے کا چیک تھما دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئین شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حمزہ خان جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور قومی سرمایہ ہیں۔ پاکستان کو دہائیوں کے بعد اسکواش کا اتنا بڑا ٹائٹل جتوا کر حمزہ خان نے مجھ سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پاکستان 37سال بعد جونیئر اسکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے حمزہ خان جلد اپنی محنت اور لگن سے اسکواش کا سینیئر عالمی ٹائٹل بھی اپنے نام کریں گے۔ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ملاقات کے دوران حمزہ خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر حمزہ خان کے والدین بھی تقریب میں شریک تھے۔


متعلقہ خبریں