امریکہ نے پاکستان کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

America

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔ پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ ترقی اور شرح نمو میں اضافے کا باعث بننے والی تجارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہر صورت میں پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے باہمی فائدے کو یقینی بنانے کے لیے شفافیت اور ڈیٹا سیکیورٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، ہندو مسلم فسادات کی آگ راجستھان پہنچ گئی، گوشت کی دکانوں پر حملے

چین سے پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گا۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں