کراچی: سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے ایم کیو ایم نے مشاورت کا آغاز کر دیا۔
ترجمان ایم کیو ایم نے مشاورت کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا وفد آج گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفد سے ملاقات کرے گا۔
جی ڈی اے اور ایم کیو ایم میں ملاقات جمعرات کی سہ پہر کنگری ہاؤس میں ہو گی۔ ایم کیو ایم وفد میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی رعنا انصار، خواجہ اظہار الحسن، علی خورشیدی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رعنا انصار جی ڈی اے سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کریں گی۔