سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کیخلاف چودھری افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گئے

Chaudhry Pervez Elahi

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کی مشکلات میں مزید اضافہ، 25 سالہ پرانا دوست چودھری افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گیا ۔ 

چودھری افگن نے اولڈ جی ٹی روڈ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ کیخلاف اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، چودھری افگن نے پرویز الہیٰ کے کرپشن میں ملوث ہونے کا بیان دیا ہے، چودھری افگن کی اینٹی کرپشن میں بیان کی کاپی سامنے آگئی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے کیس کا دو دن میں فیصلہ آنے والا ہے، اعتراز احسن

ایک نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن نے چودھری افگن سے سوال کیا کہ آپ کا سابق وزیراعلی پرویز الہی کے گھر آنا جانا تھا، اس پرگواہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کا پرانا دوست ہوں،گھر آنا جانا لگا رہتا ہے۔

چودھری افگن نے کہا کہ افگن منصوبہ کے ٹھیکہ پر 2022 میں چودھری پرویز الہی کو 5کروڑ دیے گئے تھے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

2 ارب کے منصوبے میں باقی 20 کروڑ رقم جاری ہونے پر دینے کا وعدہ کیاکیا تھا، اس موقعے پر سہیل اعوان، حاجی طارق ٹھیکدار اپنے ایک قریبی ساتھی کیساتھ وہاں موجود تھے۔

اینٹی کرپشن نے سوال کیا کہ رشوت کی رقم کیسے دی گئی تھی، چودھری افگن نے کہا کہ یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں 1، ایک کروڑ کے پانچ پیکٹ دیے گئے تھے۔

گھر بنانے والے افراد کیلئے بری خبر ، سریا مزید مہنگا ہو گیا

انہوں بیان میں مزید بتایاکہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے اپنے سامنے رقم گنوائی تھی،جب رقم میز پر رکھی گئی تو میں کمرے سے باہر نکل گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں