میٹرکس پاکستان کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا ٹیک ایونٹ


میٹرکس پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کو پہلی مرتبہ میٹا، گوگل، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت دنیا کی عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا، میٹرکس ٹیک فیسٹ کا آغاز 4 اگست سے ایبٹ آباد میں ہوگا۔

میٹرکس ٹیک فیسٹ ایک تین روزہ ٹیکنالوجی فیسٹیول اور ایکسپو ہے جو پاکستان کے اولین ٹیک اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، جدت طرازوں، صنعت کے ماہرین اور سرکاری اور نجی شعبوں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرتا ہے۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ٹیکنالوجی سے متعلق موضوعات کی ایک وسیع پیمانے پر خیالات پر مبنی گفتگو فراہم کرنا ہے۔

گزشتہ سال میٹرکس پاکستان کی طرف سے میٹرکس ٹیک سمٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جو باضابطہ طور پر خیبر پختونخوا میں سب سے بڑی ٹیک سمٹ بن گئی۔ سمٹ نے ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اسے پاکستان کے ٹاپ 3 سب سے بڑے ٹیک ایونٹس میں شمار کیا۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں متاثر کن اضافہ

رواں سال بھی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم فیسٹیول’میٹرکس ٹیک فیسٹ’ ایبٹ آباد میں 4 سے 6 اگست تک منعقد کیا گیا جائے گا۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اورخیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد کرانا ہے۔

میٹرکس پاکستان کے مطابق مجموعی طور پر 30 ہزار شرکاء، 50 نمائش کنندگان اور بین الاقوامی نمائندوں کے ساتھ، یہ ایونٹ ناقابل فراموش تجربہ دے گا۔  ایونٹ میں 100 سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی مقررین اس میلے میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنیوں سے لے کر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیوں تک کی تنظیموں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

ہم نیٹ ورک میٹرکس ٹیک فیسٹ 2023 کا قابل فخر خصوصی میڈیا پارٹنر ہے۔ میٹرکس پاکستان کے زیر اہتمام یہ ایونٹ طالب علموں کیلئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک سنہری موقع ہوگا جہاں مختلف کمپنیوں کی طرف سے 200 سے زائد ملازمت کے مواقع پیش کیے جائیں گے۔

نوٹ: یہ خبر ایک تشہیر ہے


متعلقہ خبریں