باجوڑ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی 12 سالہ ابوذر بھی شامل تھا جو روزی روٹی کمانے کیلئے چپس فروخت کرتا تھا۔
باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والا دھماکا کئی جانیں لے گیا ، دھماکے میں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی 12 سالہ ابوذر خان بھی جان سے چلا گیا۔
تحصیل خار کے علاقے شنڈئی موڑ توحید آباد کا ابوذر ساتویں کلاس کا طالب علم تھا اور اسکول کی چھٹیوں اور فارغ وقت میں چپس فروخت کرتا تھا۔
باجوڑ دھماکہ ، پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن میں مصروف
سکول چھٹیوں کی وجہ سے ابوذر صبح مدرسے سے واپس آکر بازار سے چپس وغیرہ لے کر آتا اور پھر بیچنے چلا جاتا تھا، دھماکے والے دن وہ جے یو آئی کے جلسے میں چپس بیچنے گیا تھا۔
ابوذر کے والد نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ابوذر کہیں نہیں ملا تو اسے اسپتال میں ڈھونڈا، زخمیوں میں بھی ابوذر نہیں تھا، پھر مردہ خانے میں کپڑوں سے ابوذر کو پہچانا۔