واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے باجوڑ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں متاثرہ افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا اور کسی بھی ملک کو ایسی دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمن آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا
میتھیو ملر نے کہا کہ ایسے تمام حملے پرامن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں جبکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔