وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق روانہ

رانا ثناء

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اس دورے کے دوران عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

اس حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں۔ زائرین کو ویزہ اور قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ زائرین کی سہولت کے حوالے سے عراقی حکومت سے بات کی جائے گی۔

جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری ،عراق نے پاکستان سےمعاہدہ کر لیا

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ زائرین کی سہولت کے ضمن میں معاہدہ بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رانا ثنا اللہ کوعراقی وزیر داخلہ نے عراق دورے کی دعوت دے رکھی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ رواں سال جون میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی عراق کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر عراقی ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں