مہنگائی کا طوفان ، بازاروں میں کاروبار شدید متاثر


آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں ۔

مہنگائی کا جِن دن بدن بے قابو ہونے کی وجہ سے غریب آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، دوسری جانب کاروباری طبقہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان ہے ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔  ہر چیز مہنگی ہونے کی وجہ سے کاروبار نہیں، کرائے اور اخراجات نکالنا مشکل ہے اوپر سے بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

مہنگائی کی لہر برقرار ، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 9 میں کمی

آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیراعظم شہبازشریف سے ریلیف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں