خیبر پختونخوا پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ، ایک سال میں 500 سے زیادہ ہلاکتیں


خیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آ گیا ہے۔

ایک سال کے دوران دہشتگردی کے 660 سے زیادہ چھوٹے بڑے واقعات رونما ہوئے جس میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 140 واقعات شمالی وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 81، جنوبی وزیرستان  49، پشاور اور باجوڑ میں 56 ، 56 واقعات رونما ہوئے۔

پشاور میں محرم پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،داعش کے 10دہشتگرد گرفتار

پشاور پولیس لائنز میں ہونے والا خود کش دھماکا دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ تھا جس میں 100 کے قریب افراد افراد شہید ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر دہشتگردی کے واقعات میں 500 سے زیادہ افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

دہشتگردی کا تازہ حملہ دو دن پہلے باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کے جلسے میں  خودکش حملے کے نتیجے میں  54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں