باجوڑ دھماکہ ،10 شدید زخمی افراد پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر میں پشاور منتقل

army helicopter

باجوڑ دھماکہ پاک فوج بھی میدان میں آگئی


شندائی موڑ، باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں  ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 تک جا پہنچی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  10 شدید زخمی افراد کو پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر میں پشاور منتقل کر دیا گیاہے۔

جے یو آئی کارکنان پر امن رہیں ، مولانا فضل الرحمان

باجوڑ سکاوٹس ہاسپٹل میں داخل 12 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے.

آئی جی ایف سی میجر جنرل نورولی خان باجوڑ میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے فوری علاج کو یقینی بنانے کے لئے موجود ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زخمیوں کو خون کے عطیات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔


متعلقہ خبریں