جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، تحصیل خار کے امیر اور جے یو آئی تحصیل ناواگی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

jui

اہم سیاسی شخصیت کی جے یو آئی میں شمولیت


باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن ہونیوالے دھماکے میں تحصیل خار کے امیر مولانا ضیا اللہ جان اور جے یو آئی تحصیل ناواگی کے جنرل سیکرٹری مولانا حمید اللہ حقانی جاں بحق ہو گئے۔

باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد40 سے زائد جبکہ زخمی افراد کی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے، شدید زخمی ہونے والے افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے دھماکا ہوا، عینی شاہدین

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہےکہ تحصیل خار کے امیر مولانا ضیا اللہ جان اور جے یو آئی تحصیل ناواگی کے جنرل سیکرٹری مولانا حمید اللہ حقانی  دھماکے میں جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹیری خار مولانا واحد شدید ہو ئے ہیں۔

باجوڑ میں جے یو آئی (ف)کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ، مقامی امیر سمیت 40 افراد جاں بحق

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے جبکہ جےیوآئی کارکنان کو اسپتال پہنچ کر خون کے عطیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔


متعلقہ خبریں