پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی

rain بارش

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3روز کے دوران بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے،آج سے30جولائی کے درمیان اسلام آباداورراولپنڈی میں بارش متوقع ہے۔

لاہور،گوجرانوالہ اور پشاور میں بھی موسلادھاربارشوں کی پیش گوئی ہے جبکہ بارش کے دوران نشیبی علاقے زیرآب آنے کا بھی خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہورہی ہیں۔

مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہے،بلوچستان کے بیشتراضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بار ش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوہلو،ژوب،شیرانی،موسی خیل،قلعی سیف اللہ اورقلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

خضدار،آواران،سبی،ہرنائی،بولان،برکھان،لورالائی،نصیر آباد،،ڈیر بگٹی اور کوئٹہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں رواں ہفتے بھی مون سون بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،خیبر پختونخوا میں اگلے 3 روز کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات،کوہستان،بونیر،اورکزئی، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ایبٹ آباد،خیبر،تور غر میں بھی تیز بارشوں سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں،سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یکم اگست تک پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔


متعلقہ خبریں