پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے، عالمی خبر رساں ایجنسی

آئی ایم ایف ماہرین کی پاکستان آمد، حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد: پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے، شرح سود بڑھانے کا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی مہنگائی پہ قابو پانا ہے۔

مہنگی بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری، اطلاق اسی ماہ سے ہوگا

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رہنمائی میں پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول رپورٹ میں سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ رائٹرز سروے میں 16 میں سے 9 ماہرین شرح سود میں ایک فیصد اضافے کے اندازے لگا رہے ہیں۔

منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا

سروے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر کے اجلاس میں شرح سود 23 فیصد کر دی جائے گی، اسٹیٹ بینک نے اپریل 2022 سے اب تک 12.25 فیصد شرح سود بڑھائی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جون کے شیڈول اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کیلئے جون کے ہنگامی اجلاس میں شرح سود ایک فیصد بڑھائی گئ۔

واضح رہے کہ حکومت نے میمورنڈم آف اکانومک اینڈ فنانشل پالیسسز میں مزید مانیٹری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

2024 میں ڈالر کتنے کا ہو گا؟ آئی ایم ایف نے بڑی پیش گوئی کر دی

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک مہنگائی اور مہنگائی کی توقعات کے رجحان میں واضع کمی تک سخت مانیٹری اقدامات کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں