پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی، اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 50روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد گندم کی فی من قیمت 4800سے تجاوزکرگئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا
ذرائع کے مطابق گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا2900 روپے سے تجاوز کر گیا ہے،دکاندار 20کلو آٹے کاتھیلا2930روپے میں فروخت کررہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کاتھیلا 1470روپے کا فروخت ہو رہا ہے جبکہ 15کلوآٹےکاتھیلا2500روپے میں فروخت جاری ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
دوسری جانب سیکریٹری خوراک کے مطابق گندم ڈخیرہ اندوز کرنیوالوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ڈویژنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز ان کیخلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں، پرائیویٹ مافیا کی کمر گندم امپورٹ کرنے سے توڑی جا سکتی ہے۔