پی آئی اے اور ائیرچائنا میں چین کے 16 شہروں کے لئے پرواز کا معاہدہ


پی آئی اے اور ائیرچائنا میں پارٹنر شپ معاہدہ ہوگیا، قومی ائیرلائن کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر سے چین کے 16 شہروں کے لیے فلائٹس چلائے گی۔

پروازوں کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا جس سے پاکستانی تاجروں کو چین کے تمام بڑے تجارتی اور صنعتی شہروں تک آسان رسائی حاصل ہو جائے گی۔

پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی کے امکانات روشن

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی مسافر پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ چین کے مزید 16 شہروں تک سفر کر سکیں گے،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو بیجنگ پہنچائے گی۔

ائیرچائنا بیجنگ سے مسافروں کو چین کے دیگر 16 شہروں تک لے جائے گی،پی آئی اے بیجنگ کے علاوہ شنگھائی سمیت چین کے 16 شہروں کے لئے ٹکٹ فروخت کرے گی۔


متعلقہ خبریں