ڈولفن پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ میں سیاہ شیشے والی 2 گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ڈولفن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 5 جدید آٹومیٹک رائفلیں، 8 پستول شامل ہیں ، ملزمان نے حساس اداروں کے کمانڈوز جیسا لباس پہن رکھا تھا، ملزمان نے ناکے پر موجود اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت بھی کی۔
ترجمان کے مطابق اسلحہ غیر لائسنس یافتہ ہے، دستاویزات پیش نہ کرنے پر ملزمان کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ۔