بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، ڈیم ٹوٹ گیا


اسلام آباد: ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور واشک میں ڈیم ٹوٹ گیا۔

پنجاب کے بیشتر شہروں، بلوچستان خیبر پختونخوا، بالائی علاقوں سمیت دیگر ملک کے دیگر اضلاع میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور تتہ پانی تھاتھی کے مقام پر مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جس کے باعث 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں کئی گھنٹے کی بارش، واسا کا عملہ ہائی الرٹ

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع واشک میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ کوہ بل ڈیم ٹوٹنے سے 5 دیہات زیرآب اور 50 سے زائد مکانات گر گئے۔ بسیمہ میں بارش کے پانی سے کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔


متعلقہ خبریں