جڑواں شہروں میں کئی گھنٹے کی بارش، واسا کا عملہ ہائی الرٹ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

جڑواں شہروں میں شام سے شروع ہونے والی بارش کئی گھنٹے جاری رہنے کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بھی بیشتر اضلاع میں تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات اور جمعہ کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حب ڈیم، پانی کی سطح خطرے کی حد عبور کر گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں